123 3

اس وقت ٹڈی دل ملک کے 154 میں سے 61 اضلاع میں حملہ آور ہیں، این ڈی ایم اے

این ڈی ایم اے کا کہناہے کہ اس وقت ٹڈی دل ملک کے 154 میں سے 61 اضلاع میں حملہ آور ہیں اور یہ مزید شدت اختیار کرسکتے ہیں۔ ٹڈیوں کے حملہ زدہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف کی ججز تعیناتی کیلئے آئینی ترمیم کی ہدایت

ترجمان این ڈی ایم اے کا بتانا ہے کہ ٹڈی دل کے حملوں کے باعث بلوچستان کے 31، خیبر پختونخواہ کے 11، پنجاب کے 12 اور سندھ کے 7 اضلاع شدید متاثرہوئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ملک بھر میں 1150ٹیمیں کنڑول آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 13 ہزار  ہیکٹر رقبے کا سروے ہوا جس میں سے 4 ہزار 400  ہیکٹر رقبے کا ٹریٹمنٹ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  حج آپریشن کا شیڈول جاری، عازمین کی روانگی 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گی