بلاول

وزیراعظم بن کر غربت اور مہنگائی کا خاتمہ کروں گا‘بلاول

ویب ڈیسک :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم سازش کی سیاست کو نہیں مانتے، وزیراعظم بن کر غربت، مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ کروں گا۔
شکارپور میں پیپلز پارٹی کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے معاشی پلان تیار کرلیا، عوام جانتے ہیں ملک کو مسائل سے صرف پی پی ہی نکال سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی پی کے مخالف آپ کو نفرت کی سیاست میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں آپ کو مذہب، لسانیت اور قومیت کی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں ۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم سازش کی سیاست کو نہیں مانتے، ہم کہتے ہیں نہ کھپے نہ میاں صاحب جھپے، لوگ جانتے ہیں مسائل کو صرف پی پی ہی حل کرسکتی ہے، میری اپیل ہے کہ شکار پور سے مجھے سوفیصد سیٹیں ملنی چاہئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک تاریخی معاشی بحران سے گزر رہے ہیں جس کے تدارک کے لیے ہم نے معاشی پلان تیار کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایک ماہ کے دوران 92کروڑ 69 لاکھ یونٹس کی اووربلنگ کا انکشاف