شاہ محمود قریشی عام انتخابات کیلئے نااہل قرار، نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک: سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے ڈپٹی چیئرمین شاہ محمود قریشی عام انتخابات کیلئے نااہل قرار دیدیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سائفر کیس کی بنیاد پر شاہ محمود قریشی کو 5 سال کیلئے نا اہل قرار دے دیا۔ اس وجہ سے اب شاہ محمود قریشی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
یاد رہے کہ سائفر کیس میں سابق وزیر خارجہ کو آئین کے آرٹیکل 63 ون کے تحت سزا سنائی گئی ہے۔
اس حوالے سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو الیکشن ایکٹ سیکشن 232 کے تحت بھی نااہل کیا گیاہے۔
الیکشن کمیشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خصوصی عدالت انہیں پہلے ہی مجرم قرار دیتے ہوئے 10 سال کی سزا دے چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  سینئرفوجی کمانڈروں کی شہیدکسٹم اہلکاروں کے اہلخانہ سے ملاقاتیں