اجتماعات پر پابندی

انتخابات 2024، بلوچستان میں جلسوں اور انتخابی اجتماعات پر پابندی عائد

جان اچکزئی نے کہا کہ تھرٹ الرٹ کے پیش نظر عوامی جلسوں اور انتخابی اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی
ویب ڈیسک: انتخابات 2024 کے پیش نظر بلوچستان میں جلسوں اور انتخابی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی۔
نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کوئٹہ میں سیکورٹی تھریٹ کے حوالے سے ٹویٹر پر پیغام دیا کہ کوئٹہ میں خاتون خودکش حملہ آور کی موجودگی کا تھریٹ الرٹ موجود ہے۔
جان اچکزئی نے کہا کہ تھرٹ الرٹ کے پیش نظر عوامی جلسوں اور انتخابی اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی۔
جان اچکزئی نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی میٹنگز گھر کے اندر کریں،
حکومت بلوچستان انتخابی مہم کی ضرورت کو تسلیم کرتی ہے لیکن عوامی تحفظ اولین ترجیح ہے۔
جبکہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے بھی انتخابات میں حصہ لینے والے اُمیدواروں کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے سکیورٹی خدشات پر عوامی اجتماعات سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سکیورٹی ایڈوائزری کوئٹہ سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخاب لڑنے والے امیدواروں کو جاری کی گئی ہے۔
ایڈوائزری میں اُمیدواروں کو خاص طور پر 4 سے 6 فروری تک غیرضروری آمد ورفت اور عوامی اجتماعات سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ کا اجلاس، نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے کی قرارداد منظور