40پولیس اہلکار زخمی

بونیر میں بس حادثہ‘الیکشن ڈیوٹی پر جانیوالے40پولیس اہلکار زخمی

ویب ڈیسک :بونیر میں الیکشن ڈیوٹی کے لئے جانے والے پولیس نفری کی بس حادثے کا شکار‘ 40اہلکار زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تحصیل مندنڑ میں اس وقت پیش آیا جب بس 50پولیس اہلکاروں کو ڈیرہ اسماعیل خان الیکشن ڈیوٹی کے لئے لے جارہی تھی ۔
بس سامنے سے آنے لے سلنڈروں سے بھری ٹرک سے ٹکرا گئی ‘ زخمیوں کو فوری طورپر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
6زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سوات اور پشاور منتقل کیا گیا ‘ زخمی اہلکاروں کا تعلق ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں سے تھا ۔

مزید پڑھیں:  کاٹلنگ، چیئرمین تحصیل کونسل کی نشست پر ضمنی انتخابات کل ہونگے، تیاریاں مکمل