بلاول

عوام کو ملک میں 30 لاکھ گھر بنا کر دوں گا‘بلاول

ویب ڈیسک :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عوام کے پاس عوامی معاشی معاہدہ لےکرآیاہوں، انشااللہ عوام کو ملک میں 30 لاکھ گھر بنا کر دوں گا۔
حیدر آبادمیں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ الیکشن جیت کرنفرت اور تقسیم کی سیاست ختم کریں گے ‘جوسیاسی جماعتیں ہمارامقابلہ کرناچاہتی ہیں، عوام انکی اصلیت اور ماضی سے متعلق جانتے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام نقصان اٹھاتے رہے، قربانیاں دیتے رہے پر کبھی ظالم، آمر اور یزید کے سامنے نہیں جھکے آج بھی جو الیکشن میں ہمارا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں آپ ان کی اصلیت اور ماضی کے بارے میں جانتے ہیں، آپ نے دیکھا نوے کی دہائی میں انہوں نے اس شہر کے ساتھ کیا کیا،آپ انکی نفرت اور تقسیم کی سیاست سے واقف ہو۔
انہوں نے کہا کہ میں بینظیر بھٹو انکم سپورٹ کارڈ کے رقم میں اضافہ کروں گا،میں اپنے مزدوروں کی مدد بینظیر مزدور کارڈ کے ذریعے کروں گا انشااللہ،عوام کو ملک میں 30 لاکھ گھر بنا کر دوں گا،نوجوانوں کی مدد یوتھ کارڈ کے زریعے کریں گے۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہم مہنگائی ،بے روز گاری اور غربت کا مقابلہ کر نا چاہتے ہیں،آپ تیر پر ٹھپہ لگا کر مہنگائی ،غربت اور بے روز گاری کا خاتمہ کریں۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ کامیاب ہو کر سندھ کے ہر ضلع میں یونیورسٹی ہوگی، ہر جگہ صحت کی معیاری سہولت دیں گے، حکومت بنانے کے بعد فوری بعد اس پر عملدرآمد کروں گا ، جو وفاق کے پیسے صوبوں پر آنے تھے وہ نہیں مل رہے سالانہ 300 ارب جو ضائع ہوتا ہے وہ عوام پر خرچ کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سالانہ صرف اشرافیہ کو ایک ہزار ارب سبسڈی دی جاتی ہے، ہمیں یہ سبسڈی نوجوانوں، مزدوروں کو دلوانی ہے ،الیکشن میں چند دن ہیں دن رات محنت کرنی ہے ، آپ نے سب کو سمجھانا ہے۔

مزید پڑھیں:  مرغی کی قیمت میں کمی کیلئے چوزے کی برآمد پر پابندی کا فیصلہ