ایف بی آر ملازمین الیکشن ڈیوٹی سے مستثنیٰ قرار

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پشاور سمیت ملک بھر میں ایف بی آر ملازمین کو جنرل الیکشن ڈیوٹی سے استثنیٰ دینے کی وجہ سے کسی بھی ملازم کی ڈیوٹی نہیں لگائی گئی ہے۔
اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے متعلقہ انتظامیہ کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا تھا جس کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ملازمین کو عام انتخابات کے دوران پولنگ سٹیشنوں پر ڈیوٹی سے چھوٹ حاصل ہوگی۔
ای سی بی کے مطابق پہلی مرتبہ ایف بی آر ملازمین کو ریٹرننگ آفیسرز، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سمیت کسی قسم کی الیکشن ڈیوٹی پر تعینات نہیں کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، تھانہ میریان پر دہشتگردوں کا حملہ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے پسپا