پولیس گاڑی پر بم دھماکہ

جنوبی وزیرستان میں پولیس گاڑی پر بم دھماکہ‘2اہلکار زخمی

ویب ڈیسک :جنوبی وزیرستان میں پولیس گاڑی پر بم دھماکہ ‘2پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی گاڑی بازار میں معمول کی گشت پر تھی کہ بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2پولیس ہلکار زخمی ہو گئے ۔
زخمی اہلکاروں کو فوری طورپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  کرپشن میں ملوث ایف بی آر کے 13اعلیٰ افسران برطرف