سراج الحق

8 فروری کا سورج ملکی خوشحالی کی نوید لیکر طلوع ہوگا ‘سراج الحق

ویب ڈیسک :جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ 8 فروری کا سورج ملکی ترقی و خوشحالی کی نوید لیکر طلوع ہوگا ۔
تیمر گرہ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ملک پر مسلط دو خاندانوں نے قوم کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا غلام بنا دیاہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم مزید امریکہ اور مغربی قوتوں کے غلامی برداشت نہیں کر سکتے۔
سراج الحق کا مزید کہا تھا کہ عوام حقیقی اسلامی تبدیلی اور فلاحی ریاست کے قیام کے لیے ترازو پر نشان لگائیں۔

مزید پڑھیں:  فائبر آپٹیکل کیبل کٹ گئی، انٹرنیٹ سروس متاثر