آفتاب شیرپاﺅ

ہمارا مقابلہ ملک میں انتشار پھیلانے والوں سے ہے‘آفتاب شیرپاﺅ

ویب ڈیسک :قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاﺅ نے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ ملک میں انتشار پھیلانے والوں کے ساتھ ہے ‘قوم 8 فروری کو چراغ پر ٹھپہ لگا کر حیات شہید سے عقیدت کا مظاہرہ کرے۔
آفتاب احمد خان کا جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج ہم سابق گورنر حیات محمد خان شہید کی49 ویں برسی منا رہے ہیں‘حیات شہید کافلسفہ سیاست ہم سب کی وجہ سے زندہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن مہم آج بارہ بجے ختم ہوجائے گی ‘ہمارا قوم اور معیشت کو برباد کرنے والوں سے مقابلہ ہے ‘ان سے مقابلہ ہے جنہوں نے نو مئی کو اہم قومی تنصیبات پر حملہ کیا۔
آفتاب شیرپاﺅ کا کہنا تھا کہ 2018 میں نتائج کی تبدیلی قوم حیران تھی‘بانی پی ٹی آئی نے کرسی تک پہنچنے کیلئے ملک میں انتشار پیدا کیا‘عمران خان نے سلیکٹرز کو بھی سبز باغ دکھائے تھے۔
گزشتہ انتخابات میں فضاءآبرو آلود تھا‘اس الیکشن میں فضاءصاف ہے‘ انشاءاللہ جیت ہماری ہوگی ‘ فروری کو قوم کی ترقی و خوشحالی کی کامیابی ہو گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عہد کرتا ہوں پہلے دھوکہ دیا نہ ہی آئندہ دوں گا ‘ تمام سیاستدان ذاتی مفادات کے بجائے قوم کا سوچیں ‘الیکشن کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کو قوم کی خاطر مل بیٹھنا ہوگا ۔

مزید پڑھیں:  کاٹلنگ، چیئرمین تحصیل کونسل کی نشست پر ضمنی انتخابات کل ہونگے، تیاریاں مکمل