خیبرپختونخوا، پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے فوج طلب

ویب ڈیسک: ملک بھر میں انتخابات کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں، انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق سے پاک فوج طلب کرلی۔
اس حوالے سے محکمہ داخلہ کی جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن سکیورٹی کے حوالے سے پولنگ ڈے پر خیبرپختونخوا میں پاک فوج کے 19 ہزار 798 جوانوں کو تعینات کرنا ہے۔
جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولنگ کے دن 91 ہزار 33 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ 24 ہزار 109 ایڈمن سٹاف، 14 ہزار 821 خواتین اور 14 سرچر بھی تعینات کئے جائِیں گے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولنگ کے دن پولیس کے 1ہزار 77کیو آر ایف اہلکاروں کی تعنیاتی سمیت ہزاروں پولنگ سٹیشنز میں سی سی ٹی وی کمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ صوبہ بھر میں‌پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے فوج طلب کر لی گئی ہے.

مزید پڑھیں:  آڈیٹر جنرل رپورٹ، سمارٹ کارڈز بارے نیا پینڈورا باکس گھل گیا