کانٹے کا مقابلہ متوقع

مردان اور تخت بھائی کی نشستوں پر کانٹے کا مقابلہ متوقع

ویب ڈیسک :کل ہونے والے انتخابات میں این اے 23 مردان 3 ، پی کے 60 اور پی کے 61 تحصیل تخت بھائی پر کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ۔
این اے 23 میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 458114 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 253199 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 204915 ہے‘مرد اور خواتین کےلئے317 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔
پی کے 60 میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 185557 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 102837، خواتین ووٹرز کی تعداد 82720 ہے جن کے لئے 132 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔
حلقہPK 61 تخت بھائی میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 187334 ‘مرد ووٹرز کی تعداد 103081، خواتین ووٹرز کی تعداد 84253 ہے جن کے لئے 128 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پرچے آوٹ معاملے پر خیبرپختونخوا میں میٹرک امتحانات متنازع بن گئے