نئی قیادت

انتخابات 2024، نئی قیادت کے چناؤ کیلئے ووٹنگ کا آغاز

ویب ڈیسک: ملک بھر میں آج ووٹوں کے ذریعے مستقبل کی انتظامیہ کا چناؤ کیا جا رہا ہے۔
پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی،
ووٹ ڈالنے کیلئے ووٹرز کو اصل شناختی کارڈ دکھانا لازم ہوگا، قومی اسمبلی کیلئے سبز اور صوبائی اسمبلی کیلئے سفید بیلٹ پیپر ہوگا۔
12کروڑ 85 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے،
پولنگ سٹیشنز پر سکیورٹی کے خاص انتظامات کئے گئے ہیں، امن وامان کیلئے پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے دستے تعینات ہیں۔
قومی اسمبلی کی265 اور صوبائی اسمبلیوں کی591 نشستوں پر اُمیدوار میدان میں ہیں، قومی اسمبلی کے اُمیدواروں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 254 ہے، پنجاب سے قومی اسمبلی کی 141، صوبائی اسمبلی کی 296 نشستوں پر امیدوار میدان میں ہیں۔
عام انتخابات کیلئے ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، مردوں کیلئے 25 ہزار 320، خواتین کیلئے 23ہزار 952 پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں جبکہ مشترکہ پولنگ سٹیشنز کی تعداد 41 ہزار 403 ہے۔
ووٹ دینے سے ہرگز نہ کترائیں ، ملک کیلئے باہر نکلیں ، اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے پاکستان کو ووٹ دیں ۔

مزید پڑھیں:  سم بندکرناہمارے فریم ورک سے مطابقت نہیں رکھتا، پی ٹی اے