بندش پر قانونی

بلاول بھٹو کا موبائل فون سروس کی بندش پر قانونی کارروائی کا اعلان

ویب ڈیسک: بلاول بھٹو نے موبائل فون سروس کی بندش پر قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے سروس کی فوری بحالی کا مطالبہ بھی کیا۔
بلاول بھٹو نے اس حوالے سے اپنی پارٹی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان اور عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
ایکس اکاؤنٹ پر جاری کئے گئے بیان میں سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں موبائل فون سروس فوری بحال کی جائے۔
واضح رہے کہ عام انتخابات شروع ہوتے ہی ملک میں امن وامان کی صورتحال کے باعث موبائل فون سروس عارضی طور پر بند کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ، حماس کے وفد کا دورہ مصر کا عندیہ