سروسز بحالی

الیکشن کمیشن وزارت داخلہ کو موبائل سروسز بحالی کی ہدایات نہیں دے گا

ویب ڈیسک: چیف الیکشن کمشنر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن وزارت داخلہ کو موبائل سروسز بحالی کی ہدایات نہیں دے گا۔
انہوں نے کہا کہ خدا نخواستہ ہم موبائل سروس کھول دیں اور کوئی دہشتگردی کا واقعہ ہوتا ہے تو کون ذمہ دار ہوگا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے مزید کہا کہ اُمید ہے انتخابات کا عمل بخیریت وعافیت مکمل ہوگا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ الیکشن کمیشن پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات ہوئے، سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا وزارت داخلہ اور ایجنسیز کا کام ہے۔
سکندر سلطان راجہ نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن پوری طرح تیار ہے، سکیورٹی اور دیگر انتظامات مکمل ہیں، انتخابات صاف شفاف ہوں گے، ووٹر اپنی مرضی کے اُمیدوار کو آزادی سے ووٹ ڈالیں۔

مزید پڑھیں:  ہری پور، ٹریفک حادثہ میں دو افراد شدیدزخمی، ہسپتال منتقل