سینیٹ انتخابات 3 اپریل کو کرائے جائیں، الیکشن کمیشن

ویب ڈیسک: سینیٹ انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب تاریخ بتا دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ انتخابات 3 اپریل کو کرائے جانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
ذرائع کے مطابق سینیٹ کی 48 نشستوں کیلئے الیکشن کمیشن نے شیڈول تیار کر لیا ہے جس کے مطابق پولنگ 3 اپریل کو قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہو گی۔
یاد رہے کہ مقرر کردہ تاریخ کو سندھ اور پنجاب سے 12،12، اسلام آباد سے 2، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے 11،11 نئے سینیٹرز منتخب ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 52 سینیٹرز 11 مارچ کو اپنی مدت پوری کر کے ریٹائر ہوجائیں گے، اس لئے ان کی خالی نشستوں پر انتخابات الیکشن کمیشن نے 3 اپریل کو کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی وحشیانہ بمباری جاری، بچوں سمیت 26 فلسطینی شہید، 51 زخمی