اسرائیل کی مقبوضہ فلسطین میں رہائشی یونٹ کے قیام کی منظوری

ویب ڈیسک: یہودی آباد کاری کی جانب سے اسرائیل کی پیش قدمی جاری، مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں یہودی آبادکاروں کے لیے 3500 رہائشی یونٹ قائم کرنے کی منظوری دیدی گئی۔
ذرئع کے مطابق فلسطینی علاقوں میں غیرقانونی یہودی بستیاں بنائی جائیں گی۔ رہائشی یونٹ کے قیام کے اس اقدام سے فلسطینیوں کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہو جائیگا۔
اس حوالے سے جنوب مشرقی ایشیائی اور آسٹریلوی حکام کی جانب سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیاہے۔

مزید پڑھیں:  مرغی کی قیمت میں کمی کیلئے چوزے کی برآمد پر پابندی کا فیصلہ