14 ویں صدر

آصف زرداری یا محمود اچکزئی؟ ملک کے 14 ویں صدر کا فیصلہ کل ہوگا

ویب ڈیسک: انتخابات کے بعد ملک میں حکومت سازی کا عمل آخری مرحلہ میں داخل ہو گیا ہے۔ کل 9 مارچ کو پاکستان کے 14 ویں صدر مملکت کا انتخاب ہونے جا رہا ہے۔
ملک کے 14 ویں صدر کیلئے آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی مدمقابل ہیں۔ اس حوالے سے چاروں صوبائی اسمبلیوں، سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان ووٹ کاسٹ کرینگے۔
ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں صبح 10 سے شام 4 بجے تک پولنگ ہوگی۔
ذرائع کے مطابق صدارتی انتخاب کے ریٹرننگ آفیسر کی ذمہ داری آئین کے تحت چیف الیکشن کمشنر انجام دیں گے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارشیں، سیلاب کا الرٹ جاری