آصف علی زرداری

آصف علی زرداری ملک کے 14 ویں صدر مملکت منتخب

ویب ڈیسک: آصف علی زرداری 411 الیکٹورل ووٹ لے کر بھاری اکثریت سے ملک کے 14 ویں صدر مملکت منتخب ہو گئے جبکہ محمود خان اچکزئی کو 181 الیکٹورل ووٹ ملے۔
صدارتی انتخاب کیلئے سینیٹ اور قومی اسمبلی سے آصف زرداری کو 255 جبکہ ان کے مدمقابل محمود خان اچکزئی کو 119 الیکٹورل ووٹ ملے۔
ذرائع کے مطابق ملک کے 14 ویں صدر مملکت کے انتخابات کیلئے قومی اسمبلی اور سینیٹ سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ کی گئی جس کیلئَے صبح 10 بجے سے 4 بجے تک کا وقت مقرر تھا۔
قومی اسمبلی میں ہونے والے صدارتی انتخاب کیلئے پریزائیڈنگ افسر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق تھے۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں آصف علی زرداری کو 17، پنجاب اسمبلی سے 246، سندھ اسمبلی سے 151 جبکہ بلوچستان اسمبلی سے 47 ووٹ ملے۔
محمود اچکزئی کو خیبرپختونخوا اسمبلی سے 91 ، پنجاب اسمبلی سے 100، سندھ اسمبلی سے 9 جبکہ بلوچستان اسمبلی سے ایک بھی ووٹ نہیں ملا۔ یاد رہے کہ آصف علی زرداری دوسری بار ملک کے صدر منتخب ہوئے ہیں.
دوسری جانب وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے آصف علی زرداری کو دوسری مرتبہ صدرِ پاکستان منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔
یاد رہے کہ آصف علی زرداری کی کامیابی پر سندھ کے گورنر اور وزیراعلیٰ کی جانب سے بھی مبارکباددی گئی ہے۔
صدر مملکت کی تقریب ھلف برداری کل منعقد ہوگی.

مزید پڑھیں:  سم بندکرناہمارے فریم ورک سے مطابقت نہیں رکھتا، پی ٹی اے