جعلی اسمبلیوں میں ہونے والا صدارتی انتخاب بھی غیر جمہوری ہے، سراج الحق

ویب ڈیسک: جماعت اسلامی کے امیر اور سابق صوبائی وزیر سراج الحق نے حالیہ صدارتی انتخاب کے حوالے سے کہا ہے کہ جعلی اسمبلیوں میں ہونے والا صدارتی انتخاب بھی غیر جمہوری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی طے شدہ پالیسی کے تحت اس انتخاب کا حصہ نہیں بنے۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مینڈیٹ چوری کر کے بننے ولای حکومتیں عوامی مسائل حل نہیں کر سکتیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے مطابق قومی تعمیر میں جماعت اسلامی بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔
امیر جماعت اسلامی کے مطابق وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو اپنی آنے والی نسلوں کو علم کے زیور سے آراستہ کرتی ہیں۔ ہمیں بھی اپنے ملک کی ترقی کیلئے تعلیم کو فروغ دینا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  چلاس، شاہراہ قراقرم پر بس کھائی میں جا گری،20افراد جاں بحق