پاکستان کے انتخابات سے متعلق تحقیقات ہونی چاہئیں، ڈونلڈ لو

ویب ڈیسک: امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا ڈونلڈ لو نے کہا ہے کہ پاکستانی انتخابات میں بے ضابطگیوں سے متعلق تحقیقات ہونی چاہئیں۔
امریکی وزارت خارجہ برائے جنوبی ایشیا ڈونلڈ لو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں عام انتخابات کے دوران اظہار رائے، جلسے اور ریلیوں پر پابندیاں افسوسناک ہیں جبکہ ان کی نشاندہی کی گئی ہے۔
انہوں نے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی۔
ڈونلڈ لو کے مطابق امریکہ نے الیکشن کے عمل پر مداخلت کے الزامات پر تشویش اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں دھوکہ دہی سے متعلق تحقیقات ہونی چاہئیں۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا کابینہ میں رد و بدل اور توسیع متوقع