اسرائیلی بمباری، ایک ہی فلسطینی خاندان کے 10 افراد شہید

ویب ڈیسک: غزہ کے رہائیشی عمارت پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ایک ہی فلسطینی خاندان کے 10 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔
ذرائع کےمطابق غزہ کی پٹی میں خصوصی طور پر وسطی اور شمالی علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
ایسا ہی ایک فضائی حملہ غزہ شہر کے شمال مغربی علاقے میں ایک رہائشی عمارت پر کیا گیا جس سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد شہید ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق الشفاء ہسپتال میں شہید فلسطینیوں کی نعشوں سمیت زخمیوں کو لانا مشکل ہوتا جا رہاہے کیونکہ غزہ کا سب سے بڑا الشفاء ہسپتال اسرائیلی افواج کے نشانے پر ہے۔ آئے روز اس اہم طبی مرکز پر حملے کئے جا رہے ہیں۔
سول ڈیفنس کے ارکان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے کے بعد کی صورتحال سنگین ہے، زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا جاتا ہے جبکہ عمارت کے ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنا انتہائی مشکل ہے۔
غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی فوجی کارروائی میں 32 ہزار سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 74 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چین اور امریکہ کو حریف نہیں شراکت دار ہونا چاہئے، شی جنپنگ