مزید 89فسلطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، مزید 89فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ میں عید کے تیسرے روز بھی بمباری کا سلسلہ جاری رہا،24گھنٹوں کے دوران مزید 89 فلسطینی شہید اور 120 زخمی ہوگئے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7اکتوبر سے اب تک غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں کم از کم 33ہزار 634 فلسطینی شہید جبکہ 76 ہزار 214 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک طبی عملے کے 489افراد شہید اور 600سے زائد عملے کے افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی حملوں نے 32 بڑے ہسپتالوں اور 53 ہیلتھ سینٹرز کو مکمل تباہ کر دیا ہے ۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ سے اب تک 4373مریضوں کو علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کیا گیا۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے اب تک طبی عملے کے 310 افراد کو گرفتار جب کہ 155 اسپتالوں اور طبی اداروں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کرم، چائلڈ پورنوگرافی نیٹ ورک کے 3 افراد پولیس کے ہتھے چڑھ گئے