اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کی رکنیت پر آج ووٹنگ ہوگی

ویب ڈیسک: فلسطین کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مکمل رکنیت دینے کی درخواست پر آج ووٹنگ ہوگی۔
ذرائع کے مطابق 15 رکنی سلامتی کونسل میں آج ووٹنگ کا عمل دوپہر 3 بجے ہوگا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 193 رکنی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو فلسطین کی رکنیت کے حوالے سے سفارش کی گئی ہے کہ اسے مکمل طور پر رکنیت دی جائے۔
ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی منظوری کیلئے کم از کم 9 ووٹ اس کے حق میں ہونے چاہئیں جبکہ دوسری طرف امریکا سمیت برطانیہ، فرانس اور روس یا چین کی طرف سے اسے ویٹو نہیں کیا جاتا۔
فلسطینی اتھارٹی کو 2012 سے اقوامِ متحدہ میں غیر رکن مبصر کا درجہ تو حاصل ہے لیکن رکنیت نہیں دی گئی۔ سلامتی کونسل کے 193 میں سے 140 رکن ممالک فلسطین کو تسلیم کرچکے ہیں۔
یاد رہے کہ آج فلسطین کی رکنیت کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں‌ووٹنگ ہوگی.

مزید پڑھیں:  جج حلف لیتے وقت کسی بھی قسم کا دباؤ نہ لینے کی قسم کھاتا ہے ،پشاور ہائیکورٹ