اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرنے پر گوگل ملازمین کا احتجاج اور دھرنا

ویب ڈیسک: اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرنے پر گوگل ملازمین ناراض، احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا۔
ذرائع کے مطابق امریکا میں موجود گوگل کمپنی اور اسرائیل کے مابین تعلقات اور معاہدے پر کمپنی کے ملازمین اور فلسطین کے حامی گروپوں نے شدید احتجاج کیا۔
اس حوالے سے نیویارک اور کیلیفورنیا کے گوگل دفاتر میں 9 گھنٹے سے زائد احتجاجی دھرنا دیا گیا اور ریلیاں نکالی گئیں جس پر پولیس نے متعدد ارکان گرفتار کر لئے۔
یاد رہے کہ گوگل ملازمین کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ معاہدے سے دست بردار ہونے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف کی گالا ڈنر میں خصوصی شرکت