112123

معروف ادیب اور افسانہ نگارداستان گو اشفاق احمد کی آج 95 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے

ویب ڈ یسک(لاہور): بیسویں صدی کے معروف ادیب، افسانہ نگار، ڈرامہ نویس اور داستان گو اشفاق احمد کی آج 95 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ ادب کے اس درخشندہ ستارے کا خلاء اتنے سال گزر جانے کے بعد بھی ادبی حلقوں میں پُر نہیں ہو سکا ہے۔اشفاق احمد کا شمار ان ادیبوں میں ہوتا ہے جنہوں نے ادب کی دنیا میں اپنا منفرد مقام بنایا اور ہمیشہ کے لیے امر کر دیا۔ اشفاق احمد کے صاحبزادے اثیر احمد خان ان کے ساتھ گزرے لمحات کو زندگی کا سرمایہ سمجھتے ہیں۔
اردو ادب کے شاہکار گڈریا کے خالق، ریڈیو پروگرام تلقین شاہ کے براڈ کاسٹر، ذومعنی گفتگو اور طرز مزاح سے سننے والوں کو نصیحتیں کرنے والے اشفاق احمد کا آج 95واں یوم پیدائش ہے۔
گفتگو کرتے ہوئے اثیر احمد خان کا کہنا تھا کہ اشفاق احمد انتہائی شفیق باپ تھے، ان کی تربیت نے ہمیں زندگی میں مقام دلایا۔ معروف ادیب ریڈیو پر تلقین شاہ کے نام سے مزاح مزاح میں سماج کی خرابیوں پر ضرب لگاتے تو سامعین مسحور ہو جاتے، پی ٹی وی پر بہترین قصہ گوئی کے باعث ان کا پروگرام زاویہ ناطرین میں بے حد مقبول ہوا۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف
مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف

80 کی دہائی میں اشفاق احمد نے وفاقی وزارت تعلیم کے مشیر کی حیثیت سے بھی فرائض سرانجام دیے۔ اشفاق احمد کی تصانیف میں ایک محبت سو افسانے، اجلے پھول، سفر در سفر، کھیل کہانی، ایک محبت سو ڈرامے اور توتا کہانی جیسے بہترین شاہکار شامل ہیں۔اشفاق احمد تو رخصت ہو گئے لیکن ان کی تحریریں آج بھی انہیں لافانی رکھے ہوئے ہیں۔