660567 7454932 neelum khan updates

اداکارہ نیلم منیرکا نوجوانوں کو یتیم خانوں میں رہنے والی لڑکیوں سے شادی کرنے کا مشورہ

ویب ڈسک (اسلام آباد) :اداکارہ نیلم منیر نے نوجوان نسل کو یتیم خانوں میں رہنے والی لڑکیوں سے شادی کرنے کا مشورہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم یتیم خانوں میں رہنے والی لڑکیوں کا بھی خیال کرین اور اپنے بچوں کی ان سے شادیاں کرائیں تاکہ انہیں بھی فیملی کا پیار مل سکے۔ ہمیں اپنی سوچ کو بدلنا ہو گا بیوہ، یتیم اور طلاق یافتہ خواتین کا بھی خیال رکھنا ہو گا۔ اگر وہ لڑکا ہوتیں تو وہ اسی طرح کی کسی لڑکی سے شادی کرتیں۔ نیلم منیر ان دنوں ڈرامہ سیریل” بکھرے موتی“ میں دکھائی دے رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف