Resham Smile 1280x720 1

اصل فنکاروہی ہے جو اپنی ذات اورمزاج کی نفی کر کے کردار کو حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھائے.ریشم

ویب ڈ یسک (لاہور): نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ کئی فنکار ایسے ہیں جن کے کیرئیر میں صرف ایک کردار نے انہیں ساری زندگی کےلئے امرکر دیا ، کسی بھی کردار کو حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھانا پڑتا ہے اور بعض اوقات کردار نبھانے کےلئے آپ کو اپنی ذات اور مزاج کی نفی بھی کرنا پڑتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کل جس تعداد میں فلمیں بن رہی ہیں فنکاربھی اتنا ہی کام کررہے ہیں اور شاید ہی کوئی فنکارہوگاجسے کسی پراجیکٹ میں کام کرنے کی پیشکش ہو تووہ بلا وجہ انکارکردے۔
ریشم نے کہا کہ بہت سے فنکارایسے ہیں جودرجنوں نہیں بلکہ سینکڑوں فلموں اورڈراموں میں کردار نبھا چکے ہیں لیکن انہیں صرف ایک کردار کی نسبت سے شہرت ملتی ہے اور اس کا باربار ذکر کیا جاتا ہے اور اسے ہی امرہونا کہتے ہیں ۔
ریشم کا مزید کہنا تھا کہ بعض اوقات کسی پراجیکٹ میں ایسا کردار بھی نبھانا پڑتا ہے جو آپ کی ذات اورمزاج کے برعکس ہوتا ہے لیکن اصل فنکاروہی ہے جو اپنی ذات اورمزاج کی نفی کر کے کردار کو اس طرح حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھائے کہ اس میں حقیقت کا گمان ہونے لگے۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف