eng t20

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں انگلینڈ کی پہلی پوزیشن

ویب ڈسک : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں انگلینڈ کی پہلی پوزیشن ہو گئی ہے، انگلینڈ آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبرون پوزیشن پر براجمان ہوگیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کوچھ وکٹ سے ہرا کر نہ صرف سیریز اپنے نام کر لی  بلکہ ٹی 20 کی رینکنگ میں پہلے نمبر پرآگیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف

انگلینڈ کوآسٹریلیا پر 12 پوائنٹس کی برتری حاصل ہو گئی ہے جبکہ بھارت تیسرے ، پاکستان چوتھے اور جنوبی افریقہ پانچویں نمبر پر ہے۔ 

بیٹسمینوں کی فہرست میں آئی  سی سی کی ٹی  20 کی رینکنگ میں بابر اعظم بیٹسمینوں کی فہرست میں بدستور پہلے نمبرپرہیں ، بھارت کے لوکیش راہول دوسرے، آسٹریلیا کے آرون فنچ تیسرے، نیوزی لینڈ کے کولن منرو چوتھے اور انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پانچویں نمبر پر ہیں۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف

باولرزکی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے، افغانستان کے مجیب الرحمان دوسرے، آسٹریلیا کے ایشٹن آگر چوتھے اور جنوبی افریقا کے تبریز شمسی پانچویں نمبر پر ہیں۔رینکنگ میں پاکستان کے عماد وسیم اور شاداب خان بالترتیب ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں۔