DyimzhTX0AESJfD

بی ایڈ کیلئے عمرکی مقرر حد ختم کرنے کے فیصلے پرشہزاد رائےکا خوشی کا اظہار

ویب ڈ یسک : معروف گلوکار شہزاد رائے نے ٹیچنگ کورس بی ایڈ کیلئے عمرکی مقرر حد ختم کرنے کے فیصلے پر خوشی کا اظہارکیا ہے، شہزاد رائے گلوکاری کے علاوہ تعلیم اوردیگر سماجی خدمات کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں۔

شہزاد رائے کا ٹوئٹر پراس اہم فیصلے سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئےاپنی ٹویٹ میں لکھا ” سعید غنی کی زیر صدارت اجلاس میں سٹیڈا ( سندھ ٹیچرز ڈویلپمنٹ اتھارٹی) کے فیصلے پر دلی خوشی ہوئی کہ اب بی ایڈ کے خواہشمند کسی بھی طالبعلم کیلئے عمر کی حد نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف

گلوکارنے مزید لکھا کہ یہ ایسے طلبا کی حوصلہ افزائی کیلئے بہترین کوشش ہوگی جو ٹیچربننے کے خواہشمند ہیں، خیال رہے کہ گزشتہ سندھ حکومت نے درس وتدریس میں دلچسپی رکھنے اور بی ایڈ کے خواہشمند افراد کیلئے عمر کی حد ختم کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے، اس سے قبل بی ایڈ کیلئے عمر کی حد 28 سال مقررتھی۔
اس حوالے سے تجویزطویل عرصے بعد سندھ ٹیچرز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں سامنے آئی جس میں شرکاء کی مشاورت کے بعد بی ایڈ کرنے کے لیےعمرکی حد ختم کرنےکا اہم فیصلہ کیا گیا۔
وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کیے جانے والے فیصلے کے حوالے سے جلد قانون سازی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف