544545

کوہاٹ پولیس کی کارروائی ، منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک (کوہاٹ) : کوہاٹ پولیس کی کارروائی ،منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔سنیپ چیکنگ کے دوران موٹر کار سے 36 کلوگرام منشیاتبرآمد کر لی گئی ۔سمگلر کو گرفتار کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، ٹریفک حادثہ میں 2 افراد جاں بحق

کوہاٹ پولیس کے مطابق منشیات موٹر کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی ، منشیات ضلع اورکزئی سے ملک کے مختلف شہروں کو سمگل کی جارہی تھی۔ملزم کے خلاف تھانہ استرزئی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، باپ بیٹے پر فائرنگ، تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل