Coronavirus file 2

بونیرمیں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے وار شدت اختیارکرگئے

ویب ڈیسک (بونیر)کورونا کی تیسری لہرکے وارجاری،بونیر ضلع بھر کے مختلف علاقوں سے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ضلع میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 17 تک پہنچ گئی ہے جبکہ چار سو آٹھارہ رزلٹس آنا باقی ہیں۔ پولیس لائن ڈگر میں ٹریننگ سنٹر کے پانچ اہلکار بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، زبانی تکرار پر شوہر کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق، بیٹا زخمی

شلبانڈی، بگڑہ، لنگاؤ امازی، اباخیل، اور سلازئی میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے اور متاثرہ علاقوں میں چراثیم کش سپرے بھی کیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق پیر بابا سے کورونا کے دوکیسز رپورٹ ہوئے تھے جس کے باعث مزار کو بھی زائرین کےلئے بند کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ میں بارشیں جاری، مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق

انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایات کی ہے ،ڈی سی نے ریسٹورنٹس اور پبلک مقامات پر ایس او پیز پر عمل یقینی بنانے کے احکامات جاری کئےاورعوام سے ماسک لگانے کی اپیل کی ہے۔