EyEVrr1WEAgHa7T 1

سابقہ فاٹا اوربلوچستان کےمیڈیکل طلباء کا احتجاج ساتویں دن بھی جاری

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان میڈیکل کمیشن کےسامنےسابقہ فاٹا اوربلوچستان کے میڈیکل طلباء کا احتجاج سات دنوں سے جاری ہے،پی ایم سی نے سابقہ فاٹا اوربلوچستان کے میڈیکل طلباء کیلئے 265 سیٹوں کے بجائے صرف 29 سیٹیں دی ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے طلباء سابقہ فاٹا اور بلوچستان کے طلباء کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اور امید دی کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ۔

مزید پڑھیں:  فیض آباد دھرنا کیس: وفاق کی نظرثانی اپیل سماعت کیلئے مقرر

سابقہ فاٹا اور بلوچستان کے میڈیکل طلباء نے پی ایم سی سے مطالبہ کیا ہے کہ سابقہ فاٹا اور بلوچستان کے میڈیکل کی سیٹیں واپس بڑھائی جائیں۔

طلباء کا کہنا ہے کہ پی ایم سی جب تک نوٹیفکیشن جاری نہیں کرے گاتب تک دھرنا جاری رہے گا، یقین دہانیوں پردھرنا ختم نہیں کریں گے۔ہمارا مطالبہ جائز ہے اوراسےمان لیا جائے،پی ایم سی کی وجہ سابقہ فاٹا اور بلوچستان کے طلباء کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہےہمارا ون پوائنٹ مطالبہ ہے اگر پی ایم سی مطالبہ نہیں مانتا تو ہم بھوک ہڑتال کریں گے۔

مزید پڑھیں:  ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی گئی