peshawar

صوبے بھر کےہسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے3 ہزار565 بسترمختص

ویب ڈیسک(پشاور)خیبرپختونخوا میں کورونا کی تیسری لہر، پشاور کے بڑے ہسپتالوں پر کورونا مریضوں کا بوجھ بڑھ گیا ہے، ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے 3 ہزار 565 بستر مختص کئے گئے ہیں۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق اس وقت 1 ہزار 795 بستر مریضوں کے زیراستعمال ہیں، کورونا مریضوں کے لیے مختص وینٹی لیٹرز کی تعداد 332 ہے۔ صوبے بھر میں اس وقت 72 وینٹی لیٹر کورونا مریضوں کے زیر استعمال ہیں کئی اضلاع میں کورونا مریضوں کے علاج کے لیے ہسپتالوں کی استعداد میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے۔گزشتہ روز صوبے میں 7 ہزار 709 کورونا تشخیصی ٹیسٹ کیے گئے ہیں ،صوبے میں مثبت کیسز کی شرح 13.8 فیصد رہی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث 17 افراد جاں بحق، 23 زخمی
مزید پڑھیں:  پراونشل آوٹ بریک کمیٹیاں فعال،عدم ڈیوٹی پرویکسینیٹرزکیخلاف کاروائی کا عندیہ

صحت کے حکام کا کہنا تھا کہ پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 25 فیصد، مردان اور نوشہرہ میں 27 فیصد، ضلع خیبر میں 26 اور شانگلہ میں 24 فیصدرہی۔