Corona 2 1

صوبہ میں کورونا کیسزکی شرح 3ماہ کی کم ترین سطح پرآگئی

ویب ڈیسک(پشاور)خیبرپختونخوا میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی، محکمہ صحت نے رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح کم ہوکر4.9فیصد تک آگئی ہے، صوبے کے 18اضلاع میں مثبت کیسز کی شرح ایک سے 4فیصد، 5اضلاع میں 5فیصد ہے۔ 10اضلاع میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6سے 9فیصد تک ہے،گزشتہ 7دنوں کے دوران مردان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 12 ،شانگلہ میں 10فیصد رہی۔

مزید پڑھیں:  ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی جاری کردہ اعداد وشمار رپورٹ کے مطابق صوبے میں مجموعی طورپر کورونا کے 5ہزار 501فعال کیسز ہیں جبکہ مختلف ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کم ہوکر 1ہزا ر36ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور:پی ٹی آئی رہنماؤں کا دھاندلی کیخلاف احتجاج،ڈپٹی کمشنر اور آر او کی تصاویر پاؤں تلے روند ڈالیں

مختلف ہسپتالوں میں 521 مریض ایچ ڈی یو، 139آئی سی یو اور 46 مریض وینٹیلیٹر پر زیر علاج ہیں۔ صوبائی دارالحکومت کے تین بڑے ہسپتالوں میں کورونا کے 357 مریض داخل ہیں،ایل آر ایچ، کے ٹی ایچ اور ایچ ایم سی میں داخل کوروناکے 39 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔