coronavirus 1

کوروناوائرس:ملک میں مزید80 افرادجاں بحق،1800سےزائد مثبت کیسزرپورٹ

ویب ڈیسک (اسلام آباد)عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک میں مزید80افراد جان کی بازی ہار گئے اور مزید1ہزار843کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار930 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ24 ہزار667ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 55 ہزار52ہے اور 8 لاکھ 48 ہزار 685 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی گئی

سرکاری پورٹل کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار84افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار51، خیبرپختونخوا 4 ہزار 95، اسلام آباد 763، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 282اور آزاد کشمیر میں 548 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

این سی اوسی کاکہنا ہےکہ اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 81 ہزار357، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 33 ہزار124، پنجاب 3 لاکھ40 ہزار 557، سندھ 3 لاکھ 19 ہزار447، بلوچستان 25 ہزار295، آزاد کشمیر 19 ہزار287 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 600 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم نے گندم درآمد کرنے کا نوٹس لے لیا

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزپنجاب میں45مریض جان کی بازی ہارگئے جبکہ خیبرپختونخوا میں16اموات ہوئیں،گزشتہ روزسندھ میں12،اسلام آباد میں1،آزادکشمیر میں 4مریض جان کی بازی ہارگئے۔ملتان69،بہاولپورمیں36اورپشاورمیں35فیصد وینٹی لیٹربھرگئے،ملتان48،کراچی میں36 اورگجرانوالا 35فیصدآکسیجن بیڈپرمریض موجود ہیں۔