n00920243 b

اسلام آباد:شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

ویب ڈیسک(اسلام آباد)اسلام آباد شہید ہونے والے دونوں ہیڈ کانسٹیبل سید بشیر شاہ اور اشتیاق کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکواٹرز میں ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان، ڈی جی رینجرز،ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر سمیت سینئر افسران پولیس ملازمین،تاجربرادری،سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شہیدوں کے جسد خاکی کو آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے کندھا دیا ۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے باکسر عامر خان کی ملاقات

شہید ہیڈ کانسٹیبل سید بشیر شاہ کا جسد خاکی ان کے آبائی گاؤں ملکیال ہری پور روانہ کیا گیا جبکہ ہیڈ کانسٹیبل اشتیاق کا جسد خاکی ان کے آبائی گاؤں دھریزی ضلع سرگودھا رونہ کیا گیا ۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتی۔شہیدوں نےشہریوں کی جان ومال کی حفاظت کی خاطرجان کا نذرانہ پیش کیا ،پولیس کا ہر افسر و جوان سماج دشمن عناصر کے سامنے سیسہ پلائی دیوارکی مانند کھڑا ہےہرآفسروجوان ملک وقوم کی خاطر ہمہ وقت جان نثار کرنے کو تیار ہےاسلام آباد پولیس کےافسران و جوانوں کامورال بلند ہے۔

مزید پڑھیں:  فیض آباد دھرنا کیس: وفاق کی نظرثانی اپیل سماعت کیلئے مقرر

خیال رہے گزشتہ رات گئے تھانہ شمس کالونی کےعلاقے میں دوہیڈکانسٹیبلزایگل سکواڈ پرمعمول کی گشت پر تھے مشکوک افراد کو چیک کرنے کی غرض سے روکنے کا اشارہ تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس پر دونوں موقع پر شہید ہوگئے تھے۔