Markets Climb Back From Losses After WHO Tames Coronavirus Concerns 915x510 1

پاکستان میں کورونا سے آج مزید 84 افراد جان کی بازی ہار گئے

ویب ڈیسک(اسلام آباد)ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کےحملے جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں دو ہزار کے قریب نئے کیسز کے ساتھ84افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے ایک ہزار 923نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 84 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 21 ہزار189 ہوگئی۔اب تک کورونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 30 ہزار 511 ہوچکی ہے جبکہ ملک بھر کے 735 ہسپتالوں اور کورونا مراکز میں کرونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کی تعداد 3ہزار 452 ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے باکسر عامر خان کی ملاقات

این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3.81 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 60 ہزار 385ہوگئی ہے گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے50 ہزار 393 ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد ایک ہزار923نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں24گھنٹے میں4ہزار380کورونا مریض صحتیاب ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 241 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 105، خیبرپختونخوا 4 ہزار 135، اسلام آباد 763، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 287 اور آزاد کشمیر میں 551 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  غلامی پر موت کو ترجیح دوں گا،عمران خان

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 81 ہزار 626، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 34 ہزار 72، پنجاب 3 لاکھ 41 ہزار 789، سندھ 3 لاکھ 22 ہزار 350، بلوچستان 25 ہزار 589، آزاد کشمیر 19 ہزار 456 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 629 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔