مردان قتل مقتول کی منگیتر گرفتار

مردان: قتل کیس میں مقتول کی منگیتر اپنے آشنا سمیت گرفتار

مردان کے علاقے ساولڈھیر میں پولیس نے قتل کے کیس میں مقتول کی منگیتر کو آشنا سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ جبر کی حدود زرداد بانڈہ ساولڈھیر میں گزشتہ مہینے مسمی امجد ولد غلام حیدر کے قتل کی رپورٹ مقتول کے بھائی محمد جمیل نے درج کی تھی۔ ڈی پی او ڈاکٹر زاھد اللہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے قتل کا سراغ لگانے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی اعجاز خان،ایس ایچ او بشیرخان اور دیگر تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔

مزید پڑھیں:  کرم، چائلڈ پورنوگرافی نیٹ ورک کے 3 افراد پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

یہ بھی پڑھیں: لکی مروت: طالب علم نے دوست کو قتل کر کے خودکشی کرلی

یہ بھی پڑھیں: بارشوں اور برفباری سے مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق، 6 زخمی: پی ڈی ایم اے

پولیس ٹیم نے کیس کی تحقیقات کی۔ جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کارلاتے ہوئے پولیس نے واردات میں ملوث ملزمان، مقتول کی منگیتر مسماة حسینہ ولد تاج ولی اور اسکے آشنا کامران ولد امیر نواب، تک رسائی حاصل کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان نے انٹاروگیشن کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ مسماة حسینہ اور کامران نے پولیس کو بتایا کہ ان کے مابین دوستانہ تعلقات تھے جس کی وجہ سے انہوں نے مقتول کو اپنے راستے سے ہٹانے کے لئے منصوبہ بندی کی اور مقتول کو بہانے سے بلا کرقتل کیا۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ: تنگی میں جائیداد تنازعہ پر فائرنگ سے3افراد جاں بحق