یورپ سمندری طوفان

یورپ: سمندری طوفان نے تباہی مچادی، 13 افراد ہلاک

برطانیہ میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 13 افراد ہلاک ہوگئے، برطانیہ میں ہنگامی عملہ لاکھوں گھروں کی بجلی بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یورپ کے کئی ممالک میں سمندری طوفان کے باعث برطانیہ، آئرلینڈ، نیدرلینڈ، بیلجیئم، جرمنی اور پولینڈ میں درخت گرنے، اڑتے ملبے اور تیز ہواؤں سے کم از کم 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  برازیل میں شدید بارشیں جاری، 29 افراد ہلاک، 60 سے زائد افراد لاپتہ

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کو بدعنوان لیڈر قرار دے دیا

برطانیہ میں ٹرین آپریٹرز نے لوگوں سے سفر نہ کرنے کی درخواست کی ہے کیونکہ اب بھی کئی لائنوں پر درخت گرے ہوئے ہیں۔ نیدرلینڈز میں بھی ٹرین نیٹ ورک مفلوج ہوچکا ہے

مزید پڑھیں:  یو اے ای میں لاپتہ پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں برآمد

فرانس میں بھی ریل سروس تعطل کا شکار ہے جبکہ 37 ہزار گھر بجلی سے محروم ہیں، آئرلینڈ میں تقریباً 8 ہزار اور پولینڈ میں ایک لاکھ 94 ہزار گھر بجلی سے محروم ہیں۔