جدید امریکی اسلحہ سمگل

افغانستان سے جدید امریکی اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

امریکی اسلحہ سمگل کرنے والے افغان ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے جس سے دوران تفتیش اہم انکشافات متوقع ہیں
ویب ڈیسک: طورخم بارڈر پر سیکورٹی فورسز اور کسٹمز نے دوران چیکنگ افغانستان سے پاکستان آنے والی گاڑی سے جدید امریکی ہتھیار برآمد کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق طورخم بارڈر ٹرمینل پر ایک گاڑی کی چیکنگ کی گئی تو گاڑی میں موجود پیاز سے بھری بوریوں سے جدید امریکی ہتھیار برآمد ہوئے۔
افغان ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے جس سے دوران تفتیش اہم انکشافات متوقع ہیں۔
برآمد کیے گئے جدید امریکی ساختہ اسلحہ میں ایم فور، کلاشنکوف، میگزین، مختلف نوعیت کی ہزاروں گولیاں، امریکی رائفل گرنیڈ، نائٹ ویژن سائیٹس اور لیزربیم شامل ہیں۔
ٹی ٹی پی کا سیکورٹی فورسز اور پاکستانی عوام کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں میں امریکی اسلحہ کا استعمال افغان عبوری حکومت کا اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کے دعووں پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔
یاد رہے ماضی میں بھی پاکستان میں بارہا دہشت گردی کے واقعات میں افغان نژاد دہشت گردوں اور غیرملکی اسلحہ کے استعمال کے ثبوت منظرِعام پر آچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عالمی آزادی صحافت کا ایوارڈ فلسطینی صحافیوں کے نام