کھانے میں مزیدار مٹرگوشت تیار کر کے اپنے اہل خانہ سے داد وصول کریں۔
اجزاء
•
o تیل چار کھانے کے چمچ
•
o پیاز، کٹی ہوئی ایک عدد
•
o بغیر ہڈی کےگوشت کی بوٹیاں آدھا کلو گرام
•
o ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
•
o ٹماٹر کٹے ہوئے دو عدد
•
o لونگ ایک چائے کا چمچ
•
o کالی مرچیں ایک چائے کا چمچ
•
o دارچینی ایک عدد
•
o ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ
•
o دھنیا پائوڈر ایک چائے کا چمچ
•
o زیرہ، پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
•
o لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
•
o ہلدی، پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
•
o دیگی لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
•
o دہی تین کھانے کے چمچ
•
o پانی حسبِ ضرورت
•
o مٹر کے دانے آدھا کلو گرام
•
o ہری مرچیں چار عدد
•
o ہرا دھنیا کٹا ہوا سجاوٹ کے لئے
ترکیب
• ایک بڑے برتن میں تیل گرم کریں اور اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔
• اب اس میں بغیر ہڈی کے گوشت کی بوٹیاں ڈالیں اور اچھی طرح بھونیں، پھر ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
• اب اس میں ٹماٹر، لونگ، کالی مرچ، دار چینی اور زیرہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
• اب اس میں پسا ہوا دھنیا، پسا ہوا زیرہ، پسی ہوئی لال مرچ، ہلدی اور دیگی لال مرچ ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔
• اب اس میں پھینٹے ہوئے دہی کو ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
• اب اس میں پانی ڈالیں اور ڈھکنا دے کر 10 منٹک تک پکنے دیں تاکہ گوشت اچھی طرح گل جائے۔
• اب اس میں مٹر اور ہری مرچیں ڈالیں، اچھی طرح مکس کریں اور ڈھکنا دے کر مزید 8 منٹک تک پکنے دیں۔
• اب اسے کٹے ہوئے تازہ ہرے دھنئے سے سجا لیں۔
• مزے دار مٹر گوشت تیار ہے۔ گرم نان یا روٹی کے ساتھ کھائیں۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی بیش قیمت رائے سے آگاہ کریں۔
