سندھی بریانی گھر میں بنانے کی آسان ترکیب

سندھی بریانی گھر میں بنانے کی آسان ترکیب آپ بھی جانئے

اجزا:
چکن (12 ٹکڑے ) ۔۔۔ 1 کلو
اُبلے چاول۔۔۔1/2 کلو
دہی ۔۔۔1کپ
کٹے ٹماٹر۔۔۔4عدد
تیل۔۔۔3/4 کپ
پسی ہری مرچ۔۔۔6 عدد
پساہرا دھنیا۔۔۔2 کھانے کے چمچے
ثابت گرم مصالحہ۔۔۔1 کھانے کا چمچہ
پسا گرم مصالحہ۔۔۔1 چائے کا چمچہ
ادرک لہسن کا پیسٹ۔۔۔2 کھانے کے چمچے
پسی لال مرچ ۔۔۔2 چائے کے چمچے
نمک۔۔۔2 چائے کے چمچے
نمک(چاولوں کیلئے )۔۔۔2 کھانے کے چمچے
ثابت ہری مرچ۔۔۔8 عدد
سوکھے آلو بخارے۔۔۔10-12 عدد
چھلے ، کٹے اور فرائی آلو۔۔۔1/2 کلو
تلی پیاز۔۔۔1 کپ
کٹا ہرا دھنیا۔۔۔1/2 کپ
کیوڑا۔۔۔1 کھانے کا چمچہ
پیلا رنگ ۔۔۔1/4 چائے کا چمچہ

ترکیب :
پہلے 3/4 کپ تیل گرم کر کے اس میں 1 کپ تلی پیاز لائٹ گولڈن کریں اور نکال کر الگ رکھ دیں۔اب اس میں 1 کلو چکن کے ٹکڑے ، 6 عدد پسی ہری مرچ، 2 کھانے کے چمچے پسا ہرا دھنیا، 2 چائے کے چمچے نمک، 2 چائے کے چمچے پسی لال مرچ اور 4 عدد کٹے ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح فرائی کریں۔پھر اس میں آدھا پانی ڈال کر ڈھکیں اور چکن گلنے تک پکائیں۔اب اس میں 1 کپ دہی اور فرائی کی ہوئی پیاز شامل کر کے اتنا پکائیں کہ مکسچر گاڑھا ہو جائے۔پھر اس میں فرائی کیے ہوئے آلو ، 8 عدد ثابت ہری مرچ اور 10-12 عدد سوکھے آلو بخارے ڈال دیں۔اس کے بعد 2 کھانے کے چمچے نمک کے ساتھ 1/2 کلو چاول اور 1 چائے کا چمچہ پسا گرم مصالحہ ڈال کر تین کنی اُبال لیں۔اب ایک پین میں چاولوں کی ایک تہہ لگائیں اور اس پر چکن کا مکسچر، کٹا ہرا دھنیا ڈالیں۔ پھر چاولوں کی دوسری تہہ لگا کر 2 کھانے کے چمچے تیل یا گھی اوپر ڈالیں۔اس کے بعد 1/4 چائے کا چمچہ پیلا رنگ اور 1 کھانے کا چمچہ کیوڑا مکس کر کے اوپر ڈالیں اور 15 منٹ کیلئے دَم پر رکھ دیں۔مزیدار گرما گرم سندھی بریانی تیار ہے