اسرائیل غزہ میں ایک اور عارضی جنگ بندی پر آمادہ

ویب ڈیسک: حماس اور اسرائیل کےمابین جاری جنگ روکنے کی کوششیں ایک بار پھر بارآور ثابت ہونے لگی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسرائیل غزہ میں ایک اور عارضی جنگ بندی پر آمادہ ہوگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم یرغمالیوں کی رہائی کے لیے غزہ میں انسانی بنیادوں پر ایک اور وقفہ چاہتے ہیں۔ اس سے قبل بھی 7 دن کی جنگ بندی کی گئی تھی جس میں قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا۔
عالمی سطح پر کی جانیوالی کوششوں کی وجہ سے ایک بار پھر عارضی جنگ بندی کا امکان پیدا ہو گیا ہے، اب کی بار اسرائیلی صدر نے آمادگی ظاہر کی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں حماس کی قید میں ضعیف العمر اسرائیلیوں نے اپنی حکومت سے اپنی رہائی کا مطالبہ کیا تھا ممکن ہے ان کی طرح دیگر کی رہائی کیلئے اسرائیل آمادہ ہو گیا ہو۔
عارضی جنگ بندی کے حوالے سے قطر اور مصر کی جانب سے کوششوں کا سلسلہ جاری ہے، نئی جنگ بندی پربات چیت کے لیے قطری اور اسرائیلی حکام کی گزشتہ دنوں ملاقات بھی ہوئی تھی۔ اسی سبب اسرائیل کی جانب سے ایک بار پھر جنگ بندی پر آمادگی کا اظہار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: ججز خطوط پر ازخود نوٹس، سماعت 30 اپریل کو ہوگی