5 اسرائیلی فوجی ہلاک

حماس کا صیہونیوں پر جوابی وار، 5 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 3 زخمی

ویب ڈیسک: اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے اس کے جواب میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کی جانب سے بھی صیہونیوں کو سرپرائز پر سرپرائز دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
غزہ میںِ اسرائیلی افواج نے ایک بڑی سرنگ گزشتہ روز دریافت کر لی تھی جس میں کاروائی کی غرض سے داخل ہونے والے صیہونی فوجیوں پر حماس نے حملہ کر دیا۔ اس کارروائی کے دوران 5 اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔
القسام بریگیڈز کی جانب سے دعوی کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے گزشتہ 72 گھنٹوں میں اسرائیل کی 41 فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کے ساتھ اسرائیلی فوج کی سپلائی لائن اور ٹینکوں کو تباہ کر دیا۔
اسرائیلی افواج کی فلسطین میں زمینی آپریشن کے دوران حالیہ 5 اسرائیلی فوجی ہلاک ہونے کے بعد مجموعی طور پر ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 138 ہوگئی۔
اس کے برعکس اسرائیلی افواج کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ، ہلال احمر کے ہیڈ کوارٹر اور جبالیا میں بمباری سے مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  جمرود، کوکی خیل متاثرین کمیٹی کا نقصانات کے ازالے کا مطالبہ