ہسپتال غیر فعال

مسلسل بمباری سے شمالی غزہ کے تمام ہسپتال غیر فعال

ویب ڈیسک :شمالی غزہ میں جاری اسرائیلی فورسز کی مسلسل بمباری اور پابندیوں کے نتیجے میں تمام ہسپتال غیر فعال ہوگئے ہیں ۔
اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ شمالی غزہ میں اسرائیلی کی مسلسل بمباری، فیول سپلائی کی بندش، سٹاف اور سپلائی نہ ہونے سے تمام ہسپتال غیر فعال ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب فلسطینی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج شمالی غزہ کے جبالیہ مہاجرین کیمپ میں چیریٹی ایمبولینسز کو مسلسل قبضے میں لے رہی ہیں‘علاقے میں اسرائیلی فوج کی شدید شیلنگ اور اسنائپرز کی فائرنگ بھی جاری ہے۔
ہلال احمر کا کہنا ہے کہ جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوج کی شیلنگ کی وجہ سے ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کے باعث میڈیکل ٹیموں کو فوری طور پر رفح کراسنگ کی جانب روانہ کردیا گیا ہے‘علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کو خان یونس کو بھی خالی کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بارشوں کا نیا سپیل، خیبر پختونخوا میں سیلاب کے خطرات۔ الرٹ جاری