بیف شامی کباب بنانے کی ریسیپی

بیف شامی کباب
اجزاء:
1. بیف قیمہ_____ 700گرام
2. دال چنا_____ 200گرام
3. پیاز_____ 2عدد
4. ادرک_____ 15گرام
5. لہسن_____ 5 جوّئے
6. ثابت لال مرچ_____ 8عدد
7. نمک_____ حسبِ ذائقہ
8. ثابت زیرہ_____ 1کھانے کا چمچ
9. خشک دھنیا_____ 1کھانے کا چمچ
10. ثابت کالی مرچ_____ 1کھانے کا چمچ
11. لونگ_____ 5عدد
12. بڑی اِلائچی_____ 2عدد
13. دار چینی پاؤڈر_____ 1چائے کا چمچ
14. پانی_____ 3کپ
15. آئل_____ حسبِ ضرورت
16. سبز مرچ_____ 4عدد
17. انڈے_____ 2عدد
18. سبز دھنیا_____ 10گرام

ترکیب:
• ایک باؤل میں بیف قیمہ لیں اور اس میں دال چنا ،پیاز1 عدد ،ادرک ،لہسن ،ثابت لال مرچ ،نمک ،ثابت زیرہ ،خشک دھنیا ،ثابت کالی مر چ،لونگ ،بڑی الائچی ،دار چینی پاؤڈر اورپانی ڈا ل کر 30 منٹ تک پکالیں۔
• اب ایک گرائینڈر میں تیار کیاہوا بیف قیمہ لیں اور گرائینڈ کرلیں۔
• اب اس میں سبز مرچ ،پیاز ،سبز دھنیا اورانڈا ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
• اب تیار کیے ہوئے مکسچر کے شامی کباب بنا لیں۔
• اب تیار کیے ہوئے شامی کباب کو انڈے میں ڈپ کریں اور کسان کوکنگ آئل میں شیلو فرائی کرلیں۔
• آپکے مزیدار بیف شامی کباب تیار ہیں ۔