منفرد اور لذیذ چکن وائٹ کڑاہی

لذیذ اور منفرد چکن وائٹ کڑاہی بنائیں اور گھر والوں کا دل جیت لیں

چکن وائٹ کڑاہی بنانے کے اجزاء:

چکن ایک کلو
دودھ تین چوتھائی کپ
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ کٹی ہوئی
ہری مرچ، ہرا دھنیا (سجانے کے لئے)
دہی ایک سو پچاس گرام
لہسن ادرک کا پیسٹ تین کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
کوکنگ آئل سوگرام

ترکیب:

ایک کڑاہی میں آئل ڈال کر گرم کریں۔ پھر اس میں لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال دیں اور ساتھ ہی چکن بھی ڈال کر فرائی کریں۔ جب چکن کا پانی خشک ہوجائے تو اس میں دہی، نمک شامل کردیں۔ تھوڑی دیر تک پکائیں اور جب دہی خشک ہونے لگے تو اس میں دودھ ڈال کر ڈھک دیں۔ جب دودھ خشک ہوجائے تواور چکن اچھی طرح بھن جائے تو اس میں کٹی ہوئی کالی مرچ ڈال دیں اور دو تین منٹ بعد اتارلیں۔ اوپر ہرا دھنیا اور ہری مرچ کے ساتھ گارنش کریں۔ مزیدار وائٹ چکن کڑاہی تیار ہے۔