سوہن حلوے کی سوغات

مزیدار سوہن حلوہ بنانے کی ترکیب و اجزا
اجزاء
سمک، ایک کلو
میدہ ؛ ایک کلو
دودھ،20 کلو
چینی، ایک کلو یا حسبِ ضرورت
ٹاٹری ، 2 سے 3کھانے کے چمچ
ڈرائے فروٹس ، بادام ، اخروٹ ، مونگ پھلی وغیرہ
چھوٹی الالئچی
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
نوٹ
اگر آپ سوہن حلوہ کارنگ گہرا کرنے لے لیے زردہ رنگ ڈالنا چاہتے ہیں تو ڈال سکتے ہیں ۔
اگر دودھ بلکل خالص ہو تو اس میں گھی یا آئل ڈالنے کی ضرورت نہیں ہو گی مگر اگر دودھ گاڑھا اور خالص نہیں توپھر آپ سوہن حلوہ
کوبھونتے وقت اس میں اپنی مرضی سے آئل استعمال کر سکتے ہیں
میں نے اس میں 20 کلو دودھ کے حساب سے میدہ اور سمک لکھے ہیں اگر دودھ 15 کلو ہو گا تو اس میں آدھا کلو سمک اور میدہ استعمال ہو گا اور اگر دودھ 10 کلو ہو گا تو اس میں پاؤ سمک اور معدہ استعمال ہو گا
سمک
بازار میں سمک با آسانی مل جاتی ہے لیکن پھر بھی میں آپ کو سمک بنانے کا طریقہ بتاتی ہوں
سمک بنانے کا طریقہ
ایک کلو گندم یا پھر جس مقدار میں آپ کو سمک چاہیے اس حساب سے گندم کے دانے لے کر ان کو دو دن کے لے کسی برتن میں بھگو کر رکھ دیں اور پھر ان دانوں کو کسے موٹے اور صاف کپڑے میں اچھی طرح ڈھانپ کے رکھیں اور جب دانے تھورے تھورے اُگ جائیں تو ان کا دلیہ بنا لیں۔ دلیہ نہ تو زیادہ موٹا ہا اور نہ ہی باریک بس مناسب ہونا چاہے ۔

ٹاٹری والا پانی
ایک گلاس پانی لے کر اس میں دو سے تین کھانے کے چمچ ٹاٹری ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں
ترکیب ۔
کسی کھلے برتن یا کڑہائی میں میں دودھ ڈال لیں اس کےبعد اس میں میدہ اور سمک ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں تاکہ میدہ کی گوٹھلیاں نہ بننے پائیں اس کے بعد اس کڑہائی کو چولھے پر رکھ دیں اور چمحہ ہلاتے رہیں تاکہ اجزاء نیچے نہ لگنے پائیں ۔ جب دودھ اُبلنے لگے تو اس میں ٹاٹری والا پانی جو آپ نے پہلے سے بنا کے رکھا ہو گا اس میں ڈال دیں تاکی دودھ پھٹ جائے اور اس کے بعد اس کو اچھی طرح پکاتے رہیں اور چمچ ہلاتے رہیں یہاں تک کے پانی خشک ہو جائے۔ پانی خشک ہونے کے بعد اس میں چھوٹی الالچی اور چینی ڈال دیں اور اس کو اچھی طرح بھونیں اور اس میں اپنی من پسند کے ڈرائی فروٹس ڈال کر کڑہائی کو چولھے سے نیچے اُتار لیں۔