کراچی کے دال چاول

1. ایک کپ مونگ کی دال
2. ایک کپ مسور کی دال
3. 2 چمچے قورمہ مصالحہ
4. ایک چمچ نمک
5. ایک چمچ ہلدی
6. آدھ چمچ پسی لال مرچ
7. آدھ چمچ پسا گرم مصالحہ
8. 1 چمچہ لہسن ادرک پیسٹ
9. 2 ٹماٹر
10. 4 ہری مرچ
11. ایک چھوٹی پیاز
12. ایل لیموں کا رس
13. ایک پیاز سلائس کی ہوئ
14. ایک چمچ سفید زیرہ
15. آدھ کلو چاول
16. 1 چمچہ آئل
17. 1 چمچہ نمک
18. بگھار کے لیے
19. آدھی پیالی آئل
20. ایک چمچ سفید زیرہ
21. ایک پیاز
ترکیب
1. Step 1
دالوں کو آدھ گھنٹے کے لیے بھگو دیں
2. Step 2
اب ایک پین میں دالوں کو ڈال کر 4 گلاس پانی ڈال کر ہلدی پسی لال مرچ ٹماٹر پیاز ہری مرچ ڈال کر دال کو ابال لیں دال ابل جائے اور گل جائے تو اس میں ہینڈ بلینڈر چلا لیں اب دوبارہ چولہے پر رکھ دیں اور قورمہ مصالحہ ڈالیں پسا گرم مصالحہ ڈال دیں لیموں کا رس ڈال دیں نمک ڈالیں اور چولہا بند کردیں
3. Step 3
اب بگھار تیار کریں ایک پین میں آئل ڈال کر پیاز ڈال کر گولڈن براؤن کرلیں اور سفید زیرہ ڈال کر کڑکڑایں اور دال پر ڈال دیں دال تیار ہے دوستوں میں نے دال میں نمک آخر میں ڈالا ہے اس کی ایک وجہ ہے اگر آپ دال میں پہلے نمک ڈال دے گی تو دال گلنے میں ٹائم لے گی اور آپ آخر میں نمک ڈالے گی تو دال جلدی گل جائے گی چلے اب چاولوں کی طرف چلتے ہیں
4. Step 4
چاول کو دھو کر بگھو دیں اب ایک پین میں تیل ڈال کر سفید زیرہ نمک ڈال کر زیرہ کڑکڑایں اب 2 گلاس پانی ڈال کر ابلنے کے لیے رکھ دیں جب پانی میں ابال آ جائے تو چاول ڈال دیں اب چاول دم پر رکھ دیں اور چاولوں کو دال کے ساتھ سرو کریں.
انجوائے کریں دال چاول اچار کے ساتھ